بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نجی ایئر لائن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن ایئرسیال نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے کافیصلہ کرلیا۔

ایئرسیال بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانےکیلئے 5 جدیدطیارے لیز پر حاصل کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری کیلئےایئرسیال انتظامیہ مختلف ایوی ایشن کمپنیوں سےرابطے میں ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 5 نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونے سے ایئرسیال پائلٹس، کیبن کریو سمیت دیگر بھرتیاں بھی کرے گا۔

یاد رہے کابینہ نے ایئرلائن کو 7 نئےبین الاقوامی روٹس پر پروازیں چلانےکی اجازت دی تھی، چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button