جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 بھکاری گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پانچ بھکاری گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، گداگر ملزمان میں رفیق، شازیہ، روبی بی بی اور زینب مائی کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گداگر ملزم مظہر حسین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ویگرینسی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر چل پھر کر عوام الناس کے لئے خلل پیدا کرتے اور زبردستی بھیک مانگتے تھے، شہریوں سے التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔



