سگھر پور کشتی حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کونسل حکام کا پتن کے مقام کا دورہ

پنڈدادنخان/ جہلم: سگھر پور کشتی حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کونسل حکام کا پتن کے مقام کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پور کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے ہلاکتوں کے بعد دریائے جہلم میں پتن کے مقام پر کشتیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

اس حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور بنیادی تربیت حاصل کرنے والے کشتی بانوں کو دوبارہ کشتی بانی کی اجازت دینے کے لیے ضلع کونسل کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر کوٹ کچا، چک نظام، احمد آباد پتن کا دورہ کیا اور ملاحوں کشتی بانوں اور ٹھیکیداروں سے ملاقات کی اور اور کشتیوں کا جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر تمام ملاحوں کو ابتدائی طبی امداد اور دریا میں حادثے کی صورت احتیاطی تدابیر بارے ریسکیو 1122 کی جانب سے تربیت دی گئی۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے اور ریسکیو تربیت کے سرٹیفکیٹ یافتہ کشتی بانوں کو دوبارہ کشتی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button