عید الاضحی کے موقع پر انتظامات کو یقینی بنا کر شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: عید الاضحی کے موقع پر ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنا کر شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کریں گے۔ بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، تمام مسالک ہمارے لئے یکساں قابل احترام ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے شرکا نے عید الاضحی کے موقع پر ضروری اقدامات بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔
میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کئے جا چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باہنی اختلاف کو ختم کرکے ایسے تہواروں کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے۔
ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اجلاس میں حافظ عبد الحمید عامر، قاری باسط، سید باقر شاہ، حسن شاہ، قاری عمر فاروق، سید خلیل شاہ، جرار عباس رضوی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



