عوام سے مل کر علاقے کی تقدیر بدلیں گے اور وعدے پورے کریں گے، چوہدری فرخ الطاف

دینہ کے نواحی علاقہ مغل آباد کے سابق ناظم چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ، جس میں ضلع بھر کے سابق ناظمین ، کونسلرز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

چوہدری فرخ الطاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوا م سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، حکومت دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں ہے۔ سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ پنڈدادنخان جو کہ صدیو ں سے محرو میوں کا شکار ہے، عوام کی مدد سے اپنے ضلع کو ٹائیگر بنائیں گے۔ لدھڑ خاندان سے محبت کرنے والوں کی عزت ہمیشہ دل میں ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کا ممنون ہوں جنہوں نے بہترین محفل کا اہتمام کیا۔ لدھڑ خاندان سے محبت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سب سے پسماندہ علاقہ پنڈ دادنخان جو صدیوں سے محرومیوں کا شکار ہے۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ عوام سے مل کر اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں گے، میری کوشش ہو گی کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل ہو سکیں، انشاء اللہ بہت جلد عوام سے کیے گئے وعدے وفا ہوں گے۔

تقریب میں چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ نے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ان کے صاحبزادے چوہدری عمار فرخ کو روایتی پگڑی بھی پہنائی۔ تقریب میں متعدد یونین کونسلرز کے چیئر مین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button