دینہ میں شہری سے گاڑیاں ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم بھی گرفتار

دینہ میں شہری سے گاڑیاں ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں انچارج چوکی سٹی دینہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری سے گاڑیاں ہتھیانے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم کی شناخت عدنان علی کے نام سے ہوئی ہے، مجرم نے سال2021 میں شہری سے نوسر بازی سے دوگاڑیاں ہتھیا لیں اور فروخت کر دی تھیں، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل 12 بور، 2 عدد میگزین معہ 50 ضرب کارتوس برآمد کر لیے گئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



