جہلم میں بھوسے سے لدے اوور لوڈ ٹرک جان لیوا حادثات کا باعث بننے لگے

جہلم: بھوسے سے لدے اوور لوڈ ٹرک جی ٹی روڈ سمیت اندرون ضلع کی سڑکوں پررواں دواں، جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں سمیت شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ،پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے شہریوں و مسافروں کی زندگیاں داؤپر لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھوسے سے لدے اوور لوڈ ٹرک جی ٹی روڈ سمیت اندرون ضلع کی سڑکوں پر موت کا رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ موٹر وے پولیس و پٹرولنگ پولیس کے ذمہ داران نے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چھوٹی گاڑیوں ، موٹر سائیکل سواروں کا کہناہے کہ بااثر ٹرک ڈرائیوروں نے مقررہ وزن سے کئی سو فیصد اضافی وزن لوڈ کرکے اوپر ترپال ڈالنے کی بجائے کھلا چھوڑرکھاہے ، ٹرکوں سے اڑنے والے بھوسے ، گردو غبار سے شہریوں کو آشوب چشم سمیت دیگر امراض لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔

شہریوں نے آئی جی موٹر وے پولیس اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ اوورلوڈ بھوسہ و دیگر تعمیراتی مٹیریل والے ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button