مسلم لیگ ن ایسٹ مڈ لینڈ میں اختلافات کا شکار، صدر کا تحفظات کا اظہار

ڈربی/ناٹنگھم: پاکستان مسلم لیگ ن ایسٹ مڈ لینڈ میں اختلافات کا شکار،مسلم لیگ ن ناٹنگھم ے صدر نے تحفظات کا اظہار کر دیا،غیر موجودگی میں کئے گئے اجلاس سے تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی قیادت سے شکایت کا عندیہ بھی دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے کارکنان نےناٹنگھم کے صدرراجہ عجائب خان کی غیر موجودگی میں ایک اجلاس کیا اور نئے عہدیداروں کا چناؤ کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

نوٹس میں آنے کے بعد راجہ عجائب خان نے اجلاس سے تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں شریک جماعتی کارکنان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مرکزی قیادت کو شکایت کا عندیہ دیدیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر راجہ عجائب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعتی آئین میں تنظیم سازی کا طریقہ کار واضع ہے میری مشاورت کے بغیر عہدوں کی بندر بانٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا،ہم نے جماعت کے لئے قربانیاں دی ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ چند افراد اپنے مذموم مقاصد کے لئے جماعتی آئین کو پس پشت ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور جنرل سیکرٹری طارق فاروق سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جماعتی آئین کو ثبوتاڑ کرنیوالوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں جس اجلاس کا سوشل میڈیا پر واویلا کیا جا رہا ہے اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتا۔

ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جھنڈے تلے کاربند ہوں کسی بھی قسم کی زیادتی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button