معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سوہاوہ سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ اور ڈومیلی، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔
ڈی پی او جہلم نےسرکل سوہاوہ کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں اور کہا کہ تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرسمجھوتہ نہ کیا جائے، سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مال مسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں، 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کی فوری شنوائی اور متاثرین کی فوری میرٹ پر داد رسی یقینی بنائی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کے ذمہ دار ہیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزا یاب ہو سکیں، ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت اور ناکہ بندی یقینی بنائیں۔ تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔



