ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، نگہبان راشن پیکج، رمضان سہولت بازار اور ستھرا پنجاب پروگرام پر غور

جہلم: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، نگہبان راشن پیکج، رمضان سہولت بازار اور ستھرا پنجاب پروگرام پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر قائم کی گئی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ضلعی انچارج چوہدری ندیم خادم اور ممبر حاجی ناصر للِہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن نے نگہبان راشن پیکج پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 52 ہزار 553 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ دس رمضان المبارک تک تمام مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم مکمل کر لی جائے گی۔

اجلاس میں رمضان بازاروں کے قیام اور ستھرا پنجاب مہم پر اب تک کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button