چوہدری تسنیم ناصر کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

جہلم: چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈپٹی کمشنر جہلم سے ضلع جہلم کے درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

وفد میں مرزا عبدالغفار سابق امیدوار ایم پی اے، نمبردار چوہدری اورنگزیب گجر، چوہدری شازیب گجر، راجہ فرزند علی، صدیق ڈار انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم، حاجی مسعود صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل دینہ اور دیگر شامل تھے

چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی طرف سے بتائے گئے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنےکی یقین دہانی کروائی۔

چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button