یورپ میں افرادی قوت کی مانگ، پاکستانی طلبہ فائدہ اٹھائیں، جنید نواز چوہدری

اسٹاک ہوم: سویڈن کی معروف کاروباری شخصیت جنید نواز چوہدری نے پاکستان پروموشن نیٹ ورک کے صدر عدنان چوہدری کے ہمراہ کینیڈین کالج آف ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ اینڈ کلینری آرٹس کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ایم او یو کو حتمی شکل دینا تھا۔

اس موقع پر جنید نواز چوہدری نےطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یورپ میں ہنرمند افراد کی مانگ بڑھنے اور صحیح ملک کے تعین آگاہی فراہم کی اور کہا کہ پاکستانی طلبہ یورپ میں ہنرمند افراد کی مانگ بڑھنے سے فائدہ اٹھائیں۔ کینیڈین کالج کے ڈائریکٹر آپریشن عبداللطیف نے پاکستان پروموشن نیٹ ورک کے تعاون سے طلبہ کیلئے رعایت کا خصوصی اعلان کیا۔

پاکستان پروموشن نیٹ ورک کے صدر عدنان چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ہنرمند افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر پی پی این طلبہ کو ایسا بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جس سے پاکستانی طلبہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر ناصرف بیرون ملک رزقِ حلال کماسکیں گے بلکہ وطنِ عزیز کیلئے ترسیلات کی شکل میں مالی معاونت کا سبب بھی بنیں گے۔

کینیڈین کالج کی جانب سے پی پی این کی سربراہ زبیر حسین کیلئے اعزازی سند جاری کی گئی جسے جنید نواز چوہدری نے وصول کیا جبکہ جنید نواز چوہدری کو گیسٹ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button