عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمدحسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم بھی شریک ہوئے۔

ڈی پی اوجہلم نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی صفائی اور مرمت کا بھر پور خیال رکھا جائے، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تمام سنگین مقدمات کی تفتیش کی سپرویژن کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائیں، مقدمات میں سزا یابی کا تناسب بہر صورت بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران شکایت کنندگان کے معمولی نوعیت کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنے کی بھر پور کوشش یقینی بنائیں، تمام گزٹیڈ افسران 1787 پر موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور میرٹ پر بر وقت جوابات ارسال کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے متعلق ہونے والے جرائم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے میرٹ کی بالا دستی یقینی بنائی جائے، کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں سپر وائزری افسران فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شکایت کنندہ کی شکایت کے ازالہ کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سپروائزری افسران اپنے ماتحت عملہ کی کیٹیگرآئزیشن کریں، کسی بھی ماتحت کی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز پرمتعلقہ افسران جوابدہ ہوں گے، ایس ڈی پی اوز اپنے حلقہ اختیار میں کرائم پاکٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت یقینی بنائیں، انسداد جرائم کے لئے پکٹنگ اور پٹرولنگ پلان پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے ضلع بھر کے انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ایس ایچ اوز سے بریفنگ لی۔

انہوں نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کومنظم سنگین جرائم میں موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے منظم گروہوں کی گرفتاری اور برآمدگی مالمسروقہ یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی سہولت ،بہتر پبلک سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button