میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت مقرر

دینہ/ جہلم: میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر صحت مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بلال اظہر کیانی کے والد ماہر امراض قلب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو مشیر برائے صحت مقرر کر دیا۔
اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔




