جہلم: ٹیچر کے عشق میں مبتلا نوجوان کی کالج کے چھت پر فائرنگ، اساتذہ اور طالبات کو یرغمال بنا لیا، نوجوان گرفتار

جہلم: خاتون استاد کے عشق میں مبتلا شاگرد کا انوکھا اظہار، عاشق پستول لے کر نجی کالج میں طالبات کے کلاس روم میں داخل ہو کر اساتذہ اور طالبات کو حراساں اور حبس بے جا میں رکھ لیا، نوجوان نے نجی کالج کی چھت پر جا کر بھی ہوائی فائرنگ بھی کی، نوجوان اس سے پہلے بھی اپنے گلے کو بلیڈ سے کاٹ چکا ہے، پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سول لائن کے ایریا میں قائم نجی کالج میں پیش آیا جہاں پر مشین محلہ نمبر 1 جہلم کا کا رہائشی سید احسن علی ولد سید امجد علی شاہ مسلح ہوکر طالبات کے کلاس روم میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر خواتین اساتذہ اور طالبات کو ہراساں کرکے حبس بے جا میں رکھ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی خاتون ٹیچر کے عشق میں مبتلا ہوکر یہ قدم اٹھایا، ملزم احسن کچھ عرصہ قبل اسی کالج میں زیر تعلیم تھا دوران تعلیم نوجوان اپنی خاتون ٹیچر کے عشق میں گرفتار ہوگیا، بات شادی تک پہنچ گئی تو دونوں کی فیملیاں اس رشتے پر راضی نہ ہوئیں اور اسی بنا پر لڑکے نے یہ قدم اٹھایا۔

مذکورہ نوجوان کی فیملی کا کہنا ہے کہ احسن کی دماغی حالت درست نہیں ہے، اسکا علاج بھی چل رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے گزشتہ ماہ اپنے گلے کو تیز دھار آلے سے بھی کاٹ کر زخمی کر لیا تھا اور خود گلے میں ڈور پھرنے کا ڈرامہ رچایا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے احسن کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button