سیوریج سسٹم کی بحالی اور اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: سیوریج سسٹم کی بحالی اور اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے گا، نالوں کی مکمل صفائی اور نکاسی میں روکاوٹیں دور کی جائیں۔

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم پر شہری سیوریج سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے تمام متبادل انتظامات بھی زیر غور ہیں جبکہ بند نالوں اور مین ہولز کی صفائی کے لیے بھی جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور میونسپل کمیٹی کے حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button