جہلم سمیت پنجاب بھرکے سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

جہلم سمیت پنجاب بھرکے سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 1 لاکھ 13 ہزار خالی آسامیوں پر اساتذہ بھرتی نہیں کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 1 لاکھ 13 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی بجائے صوبے بھر کے سرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔

بتایا گیا ہے کہ رواں سال سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا باقاعدہ پلان مرتب کیا جا چکا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے چکی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کو2 مراحل میں آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ان تمام سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا جن میں اساتذہ کی تعداد کم ہے جبکہ پنجاب حکومت آؤٹ سورس کئے جانے والے سکولوں کے بچوں کی فیس خود ادا کرے گی جبکہ مجموعی طورپر پنجاب حکومت ان سکولوں کے پچاس فیصد سے زائد اخراجات بھی خود برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button