پاکستانی کمیونٹی کیلئے پاسپورٹ کا فوری اجرأ ممکن بنایا جائے، اسد سجاد بٹ

لیڈز: پاکستان مسلم لیگ صدر ن یارکشائر اینڈ ہمبرسائیڈ اسد سجاد بٹ نےحکومت پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو فوری طور پر پاسپورٹ کا اجرا ٔممکن بنایا جائےکیونکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستانی پاسپورٹ پر حج بیت اللہ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اسد بٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ میں قائم کونسل خانوں اور ہائی کمیشن لندن میں خصوصی ڈیسک بنائیں جو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی پاسپورٹ کے اصول کے لیے بہت سے مشکلات درپیش رہی۔ حکومت پاکستان کو مشکلات کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد بٹ نے مزید کہا کہ کئی کئی ماہ سے لوگوں نے پاسپورٹ کے ان اصول کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ پاسپورٹ ابھی اسلام اباد سے ہی نہیں آئے۔

اسد بٹ نے کہا کہ قونصلیٹ آف پاکستان بریڈفورڈ کے عملے کو پابند کیا جائے تاکہ عملہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button