نگہبان راشن پیکج کی تیاری آخری مراحل میں ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: نگہبان راشن پیکج کی تیاری جاری، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا مختلف تحصیلوں میں پیکج تیاری کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل جہلم اور دینہ میں راشن پیکج کی تیاری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق راشن پیکج کی تیاری آخری مراحل میں ہے، مستحق خاندانوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو راشن پیکج میں شامل اشیاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پیکج کی اشیاء کے معیار اور مقدار کو چیک کرتے ہوئے بہترین اشیاء کی خریداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



