مسلم لیگ (ن) فرانس کے وفد کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

پیرس: پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کےوفد نے سینئر رکن طلعت محمود چوہان کی قیادت میں سینئر صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی اور وطن عزیز میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو مبارک بادپیش کی ۔

وفد نے بیرسٹر امجد ملک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی بھی مبارک دی۔وفد نے اوورسیز میں بسنے والے تمام مسلمانوں کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے اور اوورسیز گلف یورپ، یوکے، امریکہ سمیت بیرون ملک دنیا سے رول ماڈل اشخاص پر مشتمل ایڈوائزری کونس کی تشکیل نو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صدور سے نام مانگ لئے ہیں، انشاللہ ایڈوائزری کونسل ایک ٹھیک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا تھا اب بھی مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پروپیگینڈا پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ 16 رکنی اقدامات کا پیکیج اور اقدامات ان کی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے ۔ ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں 10 فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعایت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔

طلعت محمود چوہان سرپرست اعلی مسلم لیگ ن فرانس نے کہا کہ اگلا دور تجارت کا ہے۔ تجارت کو فروغ دیکر مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ہم انٹرنیشنل افیئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تارکین وطن کی نمائندگی موثر انداز میں کی ہے۔ تجارتی ونگ کی تنظیم نو سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ منشور کے 16نکات پر اگر عمل درآمد ہوا تو اوورسیز میں سب پیڈ پروپیگنڈا دھرے کا دھرا رہ جائیگا۔ سچ کو آنچ نہیں اور کام کا کوئی نعم البدل نہیں۔

وفد میں نائب صدر حاجی مزمل حسین ، راجہ محمد علی جوائنٹ سیکرٹری ، خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ، ن لیگ خواتین ونگ کی سلطانہ بی بی اور زاہد مصطفی اعوان شامل تھے ۔

بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن فرانس کی خدمات کو سراہااور تجارتی ونگ ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھنےاور جاننے پر زور دیا اور مستقبل کی تنظیم سازی میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button