جہلم پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی آٹھویں برسی، چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی

پنڈدادنخان: شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی آٹھویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ اوپنڈدادنخان اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان سال 2016 میں چوکی سٹی دینہ تعینات تھے، دوران گشت دو مسلح ملزمان کو روکا، جن کی اندھا دھند فائرنگ سے محمد رمضان موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور رہتی دنیا تک رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button