سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 22 سالہ نوجوان تھریشر مشین میں آ گیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی گاؤں میں22سالہ نوجوان تھریشر مشین میں آ کر شدید زخمی ہوگیا، مقامی افراد نے نوجوان کو فوری طور پر مشین سے نکالا، ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں ترکھانی میرا میں 22سالہ محمد رمضان ولد محمد سلطان سکنہ ترکھانی میرا گندم کی گواہی کے دوران تھریشر مشین میں گرگیا، نوجوان کی ٹانگ تھریشر مشین میں آنے سے کٹ گئی۔
نوجوان کو مقامی افراد نے فوری طورپرمشین بند کرکے نکالا، ریسکیو1122اطلاع ملتےہی موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبعی امداد کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیاگیا۔



