ڈپٹی کمشنر جہلم نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے لئے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا، غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے زیر انتظام ہائر سیکنڈری (انٹرمیڈیٹ) امتحانات کے پر امن انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 19 سے 25 اپریل 2024 تک امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اس کے تحت امتحانی مراکز کے سو گز ارد گرد یا اندر کوئی بھی غیر متعلقہ شخص نہیں جا سکے گا، اسلحہ پر پابندی ہو گی ہجوم اکھٹے کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔



