ضلع جہلم کے نان بائیوں کی سختی آگئی، متعدد تندور مالکان کو جرمانے

جہلم: ضلع بھر میں نان بائیوں کی سختی آگئی، متعددتندور مالکان کو جرمانے کئے گئے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزن میں کمی یا سرکاری ریٹ لسٹ سے زائدنرخوں پر نان ، روٹی فروخت کرنا جرم ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب نان بائیوں کا موقف ہے کہ نان روٹی سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے سے بہتر ہے کہ تندور بند کر دیں، حکومت آرڈر جاری کرنے سے پہلے تحقیق کیا کرے، سرکاری ریٹ کے مطابق نان روٹی سیل کرنے پر آئے اور فائن آٹے اور میدے کے پیسے بھی پورے نہیں ہوتے ، غریب نان بائیوں کا معاشی قتل عام نہ کیا جائے ۔ درجنوں ، سینکڑوں افراد مزید بیروزگار ہو جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے رواں ہفتے نوٹیفکیشن جاری جس کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی اور نان بائیوں کو خبردار کیا گیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
اس طرح گزشتہ روز اضافی نرخوں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان کو انتظامیہ کی طرف سے جرمانے عائد کئے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے کسی محنت کش کو مشکلات کا سامنا ہو، اگر تندور مالکان نے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کیا تو فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے اور اضافی نرخ وصول کرنے والے تندور مالکان کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔



