جہلم میں 25 سالہ نوجوان دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

جہلم کے نواحی علاقہ میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 25 سالہ نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو 1122 نے لاش کو دریا سے نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جہلم کے علاقہ طور کے قریب چوٹالہ کے مقام پر دریائے جہلم میں چند نوجوان نہا رہے تھے کہ 25 سالہ جہانزیب ولد طارق محمود سکنہ طور جہلم گہرے پانی میں چلا گیا جسے موقع پر موجود افراد نے بچانے کی کوشش کی لیکن نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔

نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور تھانہ چوٹالہ پولیس موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے نوجوان کی لاش دریا سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button