ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر بھٹوں، اسٹون کرشرز اور صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے عائد

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کی ہدایات پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات جہلم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 2 اینٹوں کے بھٹوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 اسٹون کرشرز کو سیل کرتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں، پابندی کے باوجود سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 375 کلوگرام سنگل یوز پلاسٹک ضبط کیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ماحولیاتی اصولوں کو نظر انداز کرنے والے 2 صنعتی یونٹس کو بھی کارروائی کے دوران موقع پر سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ماحول دوست اقدامات اور سرسبز جہلم کے فروغ کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے بڑی تعداد میں شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور ضلع کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button