کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے پر دو پٹرول پمپ سیل، متعدد کو بھاری جرمانے

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے جہلم روڈ پنڈدادنخان تا پننوال مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران بعض پٹرول پمپس پر صارفین کو مقررہ مقدار سے کم پٹرول فراہم کرنے کی شکایات اور مختلف بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو پٹرول پمپس کو سیل کردیا، جبکہ متعدد پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے کہا کہ عوام کو کم مقدار میں پٹرول یا دیگر اشیاء فراہم کرکے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پٹرول پمپس اور دیگر کاروباری مراکز کی باقاعدگی سے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی حقوق کا تحفظ اور صارفین کو مکمل مقدار میں معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button