عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی و انتظامی امور، مون سون کے دوران نکاسیٔ آب کے انتظامات اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پلس پروگرام کی پیش رفت، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، کھاتہ و انتقالات سے متعلق امور، مون سون کے دوران نکاسیٔ آب، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات، محکمہ واسا جہلم کی کارکردگی، بیوٹیفکیشن اسکیم، ستھرا پنجاب پروگرام، پرائس کنٹرول، کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو ہر وقت فعال رکھا جائے، نالہ گہان، نالہ بنہاں اور دیگر نشیبی و حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل تیاری برقرار رکھیں اور شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں، سرکاری پروگراموں اور عوامی خدمت سے متعلق اقدامات پر مقررہ اہداف کے مطابق بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے عوامی مسائل کے فوری حل اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button