جہلم میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد جسم فروشی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے، جن کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے غیر قانونی دھندوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔



