ریسکیو 1122 جہلم نے اپریل میں 2984 افراد کو ریسکیو کیا، 83 افراد جاں بحق

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر فرحان مرزا کی زیر صدارت اجلاس میں ماہ اپریل 2026 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 2984 افراد کو ریسکیو کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ہیلپ لائن پر 7098 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 3002 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے 1600 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ایمرجنسیز میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایمرجنسیز کی نوعیت میں روڈ ٹریفک حادثات 394، میڈیکل ایمرجنسیز 2189، آگ لگنے کے واقعات 27، کرائم 35، ڈوبنے کے 3 جبکہ متفرق ایمرجنسیز 354 شامل تھیں۔

ریسکیو 1122 نے اپریل میں بھی اوسط 11 منٹ کے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھا، جو ادارے کی کارکردگی کا اہم اعشاریہ ہے۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت ہائی رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی سروے کیا گیا، فرضی مشقیں منعقد کی گئیں جبکہ سکولز، کالجز اور مختلف اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت بھی دی گئی۔ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تشکیل اور سکاؤٹس کے لیے CADRE ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید برآں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 118 مریضوں کو جہلم سے راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا نے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button