جہلم پولیس نے 17 سالہ گمشدہ لڑکے کو تلاش کر کے لواحقین سے ملا دیا

جہلم پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ گمشدہ لڑکے کو بحفاظت تلاش کر کے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں پولیس کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر لڑکے کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کا آغاز کیا اور مختلف مقامات پر تلاش کا عمل تیز کیا۔

پولیس کی بروقت حکمت عملی اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں کم عمر لڑکے کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا، جس کے بعد اسے خیریت کے ساتھ اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

بچے کی بازیابی پر لواحقین نے جہلم پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کی ہر ممکن مدد کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button