جہلم میں توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد شروع، خلاف ورزی پر دکانیں سیل

جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی توانائی بچت پالیسی کے تحت شہر اور گردونواح کے بازاروں و مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پہلے ہی روز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ جہلم نے بلال ٹاؤن، سول لائنز، شاندار چوک، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، ڈوڈا اور کالا گجراں کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نصف درجن کے قریب دکانیں سیل کر دیں۔

پیرا فورس حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی بچت پالیسی کا مقصد قومی وسائل کا تحفظ اور بجلی کے استعمال میں کمی لانا ہے، جس کے لیے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

انتظامیہ نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے رات 8 بجے تک اپنی کاروباری سرگرمیاں ختم کریں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button