اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت کا مین بازار دورہ، بیوٹیفکیشن میں تاخیر پر اظہار برہمی

پنڈدادنخان: نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے عہدہ سنبھالتے ہی مین بازار کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن و صفائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے منصوبے میں تاخیر اور ناقص صفائی پر متعلقہ عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت جاری کی۔

دورے کے دوران دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ سبزی منڈی کی اصل قیمتوں کے مطابق نہ ہونے کی شکایت کی، جس کے باعث انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے کھیوڑہ روڈ پر قائم پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا اور پیمانوں کی جانچ پڑتال کی۔ کم مقدار دینے والے پمپ مالکان کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button