جہلم کی معروف اور عظیم سماجی شخصیت ڈاکٹر میجر (ر) محمد یوسف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم کی معروف اور عظیم سماجی شخصیت ڈاکٹر میجر (ر) محمد یوسف اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی اور ہر سانس دکھی انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کی۔ وہ کیپٹن معظم شہید ویلفیئر ہسپتال اور القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی بچگان کے بانی تھے، جہاں انہوں نے بے شمار مستحق افراد اور خصوصی بچوں کی خدمت کر کے ایک روشن مثال قائم کی۔
ڈاکٹر محمد یوسف ایک نہایت درویش صفت، عاجز اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے خاموشی سے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
ان کی وفات سے نہ صرف جہلم بلکہ پورا علاقہ ایک عظیم انسان دوست اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔



