پنڈدادنخان میں روڈ بلاک کرنے اور واپڈا ملازمین سے مزاحمت پر 5 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے عوام الناس کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے اور واپڈا ملازمین کے ساتھ مزاحمت کرنے والے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس کو ایمرجنسی 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ چند افراد نے سڑک بلاک کر رکھی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وہ واپڈا ملازمین کے ساتھ مزاحمت بھی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول کر لیا۔

پولیس نے روڈ بلاک کرنے، سرکاری امور میں مداخلت اور واپڈا ملازمین کے ساتھ مزاحمت کرنے والے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور عوام الناس کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button