سول جج کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج

سوہاوہ: سول جج سوہاوہ طاہر منظور کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف سوہاوہ بار ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے دوران سید شجاعت حسین کاظمی ایڈووکیٹ، راجہ گل زمان ایڈووکیٹ، راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ، انس ثوبان مرزا ایڈووکیٹ، محمد نعمان ہاشمی ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔
وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ سول جج طاہر منظور کا رویہ آئین اور قانون کے منافی ہے جس پر وکلاء اور عوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور سول جج طاہر منظور کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے تاکہ وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔



