پاکستانیوں کیلیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ویزوں کا اعلان

پاکستانی ہنرمندوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔ا ٹلی نے پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ویزوں کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان داخلی سیکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اہم ملاقات کے دوران انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کے لیے 10500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے اور اس حوالے سے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اٹلی تیار ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطالبے پر اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزے سے استثنا حاصل ہوگا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزے سے استثنا کی بات کی تھی جس پر پیش رفت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button