منشیات کیس کا فیصلہ، ایک اور منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: منشیات کیس کا فیصلہ، ایک اور منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 240/24 بجرم CNSA 9(i)3C تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم زین بیگ کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
ملزم زین بیگ نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ جہلم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کے نتیجے میں معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مقدمہ کی کامیاب پیروی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔



