منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

جہلم میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 231/24 بجرم CNSA 9(i)6C تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ سنا دیا۔ مقدمہ میں مجرم مقدس اسلام پر سال 2024 میں منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے اسے 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کی، جس کے نتیجے میں عدالت نے قرار واقعی سزا سنائی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او جہلم نے کامیاب تفتیش اور قانونی پیروی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button