مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی کا کیتھ لیب کا دورہ، کام کی رفتار اور افتتاح کے امور کا جائزہ لیا

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے دینہ کے کیتھ لیب کا دورہ کیا اور لیب میں جاری ایپوکسی فلورنگ کے کام کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یہ کام دو دن میں مکمل کیا جائے تاکہ لیب جلد از جلد فعال ہو سکے۔

دورے کے دوران مشیر صحت نے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور کیتھ لیب کے سٹاف سے تربیت اور کام کے معیار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کیتھ لیب میں کام کی موجودہ صورتحال، افتتاح کی تیاری اور ضروری آئٹمز و ادویات کی مشترکہ فہرست کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے ساتھ رابطہ کر کے حقائق اور اعداد و شمار کا تجزیہ کیا اور لاہور سے تعینات افسر کے ذریعے اسٹاک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے۔

مشیر صحت نے کیتھ لیب میں فرش، صفائی ستھرائی اور آلات کی مناسب ترتیب پر بھی خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاجسٹک افسر، فارماسسٹ اور ایچ آر ایل او روزانہ کی نگرانی کے ساتھ اضافی احتیاطی اقدامات بھی یقینی بنائیں۔

مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے تمام عملے اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ کیتھ لیب کو بروقت فعال بنایا جائے اور شہریوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس کے علاوہ مشیرِ وزیرِاعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈاکٹر معظم مرحوم کی رہائشگاہ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button