دینہ میں پولیس کی اہم کارروائی،اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مغویہ بازیاب

13
دینہ پولیس کی اہم کارروائی، اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اغوا شدہ مغویہ کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اسے عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



