پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد جہلم سمیت صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 18 روز کے دوران 20 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی صوبے میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو شہریوں کو ریکارڈ سطح پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 9 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کو فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیے، جبکہ 11 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے گھربیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 7 ہزار سے زائد شہریوں کو گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا سنگین جرم ہے اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس بروقت بنوائیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button