ڈومیلی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ ڈومیلی کے ڈیوٹی افسر نے مین چوک ڈومیلی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی پر فوری طور پر ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس ٹیمیں چوکوں، شاہراہوں اور مصروف مقامات پر مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ٹریفک نظم و ضبط برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button