اراضی منتقلی کیس،فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دینہ: اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی کے جج خاور رشید نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
فواد چوہدری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ جہلم کی تحصیل دینہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی فراہم کرنے اور دیگر متعلقہ امور میں مدد فراہم کرنے کے عوض رشوت لینے کے الزام پر درج کیا گیا تھا۔
زیر سماعت اس کیس میں ملزمان ضمانت پر ہیں، تاہم گزشتہ روز فواد چوہدری اور دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے بعد فواد چوہدری اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے انتظامات کیے جائیں گے، اور کیس کی مزید سماعت ملتوی ہونے تک جاری رہے گی۔



