سوہاوہ میں نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث "گڈو گینگ” کے 5 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ "گڈو گینگ” کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سوہاوہ شہر اور نواحی علاقوں میں چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جو طویل عرصہ سے شہریوں کے قیمتی اثاثوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button