جہلم سمیت ضلع بھر کے ہوٹلوں پر چکن کڑاہی کے نام پر لوٹ مار، شہری سراپا احتجاج

جہلم شہر سمیت تحصیل دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں ہوٹل مالکان کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

عوامی شکایات کے مطابق جی ٹی روڈ، پنڈ دادنخان روڈ اور دیگر پرفضا مقامات پر قائم متعدد ہوٹلوں پر چکن کڑاہی کے نام پر ناجائز منافع خوری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل مالکان 800 گرام مرغی کا گوشت ڈال کر ایک کلو کا بل وصول کر رہے ہیں، جبکہ چکن کڑاہی 1800 سے 2200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بازار میں مرغی کا گوشت 430 روپے فی کلو دستیاب ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ عوام کی جیبوں پر بے دریغ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر رکھا ہے، جس سے غریب طبقہ ہوٹلوں میں کھانا کھانے سے محروم ہو چکا ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانوں، بوتلوں اور دیگر اشیاء کے سرکاری نرخ مقرر کیے جائیں اور اضافی نرخ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری پر قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button