ڈپٹی کمشنر جہلم کا یونین کونسل پیرا غیب کا دورہ، “ستھرا پنجاب” مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جاری "ستھرا پنجاب” مہم کے سلسلے میں یونین کونسل پیرا غیب کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور مہم کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے صفائی آپریشنز، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور مجموعی صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ستھرا پنجاب” مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا، کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل پیرا غیب سمیت ضلع کے تمام علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ڈی سی جہلم نے RWMC کے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں تاکہ جہلم شہر کے تمام گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کوڑے کرکٹ سے مکمل طور پر پاک رہیں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور شہریوں کو عملی ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، صفائی ستھرائی صرف ایک مہم نہیں بلکہ شہری صحت و تحفظ کا بنیادی جزو ہے۔



