سوئی گیس کنکشن کی ارجنٹ درخواستیں صرف جہلم دفتر میں جمع کرانے کے احکامات سے شہری پریشان

جہلم : سوئی گیس کنکشن کے لیے نئی پالیسی نے شہریوں کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔

ارجنٹ درخواستیں صرف جہلم دفتر میں جمع کروانے کے احکامات کے باعث جہلم شہر، سرائے عالمگیر، کالا گجراں اور مدینہ ٹاؤن کے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانچ سال بعد گھریلو گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم ہونے کی خبر پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم چند ہی دنوں بعد جاری ہونے والے نئے احکامات نے اس خوشی کو مایوسی میں بدل دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے جہلم دفتر پہنچنا وقت، خرچ اور مشکلات میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

ابتدائی طور پر نارمل اور ارجنٹ دونوں درخواستیں کالا گجراں آفس میں جمع کروائی جا سکتی تھیں، مگر اب صرف ارجنٹ درخواستیں جہلم آفس میں جمع کروانے کی پابندی سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرِ پٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو سہولت مل سکے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کی بحالی کا جو قدم اٹھایا ہے وہ خوش آئند ہے، تاہم درخواست جمع کروانے کے عمل کو سہل اور عوام دوست بنانا ضروری ہے تاکہ عام شہری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button