شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مریم نواز ہیلتھ کیئر کلینک شاندار چوک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کلینک میں علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلینک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی بغور جائزہ لیا۔

انہوں نے مریضوں سے بات چیت کر کے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار سے متعلق آگاہی حاصل کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ادویات کا وافر سٹاک ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button