جہلم میں گدا گروں کی یلغار نے شہریوں کا سکون غارت کر دیا

جہلم شہر اور گردونواح میں گدا گروں کی یلغار نے شہریوں کا سکون غارت کر دیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد، خصوصاً عورتیں، نوجوان لڑکیاں اور بچے، شہر کی مارکیٹوں، بازاروں، چوک و چوراہوں اور لاری اڈے سمیت مین بازار، نیا بازار، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، ضلع کچہری اور سول اسپتال کے اطراف میں قابض دکھائی دیتی ہے۔

عوامی شکایات کے مطابق نمازوں کے اوقات اور جمعہ کی نماز کے بعد مساجد کے باہر بھی بھکاریوں کے ڈیرے جمے ہوتے ہیں جس سے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button